شہزادہ علی اصغر علیہ السلام سے منسوب موکب کی خصوصی خدمات
2,445 views1 min read
چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا روز جس طرح قریب تر ہوتا جارہا ہے پاپیادہ کربلاء مقدسہ کی طرف آنے والے زائرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اسی طرح کربلاء مقدسہ کے راستوں پر موجود زائرین کی خدمت کے لئےمختلف طریقوں استراحت اور طعام کی فراہمی کے ذریعے مصروف ہیں ۔
یہ مواکب کسی ایک خاص ملک سے تعلق نہیں رکھتے بلکہ اس میں عرب و غیر عرب ممالک بھی شرکت کرتے ہیں جسے مدنظر رکھتے ہوئے روز جمعہ دینی مرجعیت کے نمائندے علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی نے ان مواکب مالکا ن کو سراہا اور امید کی کہ آئندہ سالوں میں مزید بہتر خدمات پیش کرینگے
توصیف رضا





