العتبة الحسينية المقدسة
اخبار

محرم الحرم اور کربلائے معلیٰ میں مواکب حسینیہ کی تنصیب

1,282 views1 min read

شہر کربلاء مقدسہ اور بالخصوص حرمین شریفین کے نواحی مقامات میں ابتداء محرم کے حوالے سے شعائر حسینیہ اور خدمات زائرین امام مظلوم علیہ السلام کی مناسبت سے مواکب کی تنصیب کا کام جاری ہے ۔

ان مواکب محرم الحرام و صفر المظفر کے مہینوں میں تنصیب و وجود ایک تاریخی حیثیت رکھتی ہے ۔

حرم مقدس حسینی کےدستاویزی شعبہ اور مورخ العصر (سعید رشید زمیزم) نے توثیق کی کہ ان کی مواکب کی تاریخ 1800 عیسوی سے پہلے ہے کہ اس زمانے میں اہلیان کربلاء کو عزاداری کرنے پر پابندی تھی اس لئے وہ کربلاء میں موجود باغات اور گرد و نواح میں آباد لوگوں کے گھرتہہ خانوں میں عزاداری کا انعقاد کیا کرتے تھے

کیونکہ اس وقت کے خلافت عثمانیہ کے والی کی جب تبدیلی نئے والی(علی رضا) جو کہ مسئلک کے اعتبار سے بکتاشی تھا جو کہ ایک تشیع کی ہی ایک شاخ ہے جب بغداد میں تعینات کیا گیا تو اس وقت کے وفود شیعہ نے عزاداری کا مطالبہ کیا اور اس نے اعلاناً عزاداری کی اجازت دی اور ساتھ حرم مقدس حسینی کے لئے بیش قیمت تحائف بجھوائے ۔

متعلقہ

Comments (0)

Leave a comment

Sign in to comment with your verified account.