العتبة الحسينية المقدسة
اخبار

کمسن بچوں کا حرم مقدس حسینی کی سرپرستی میں محفل جشن کا انعقاد

811 views1 min read

امام رضا علیہ السلام کے خیراتی ادارے سے منسلک حضرت رقیہ علیہا السلام کے مرکز اطفال نے آئمہ اطہارعلیہم السلام کی ولادت کے موقع پر بہت سی ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔


حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق حرم مقدس حسینی کی سرپرستی میں اسکولزکے نگران ڈاکٹر سعدالدین البنا نے بیان کیا: امام رضا علیہ السلام کا خیراتی ادارہ جو کہ کربلا میں اعلیٰ مرجعیت کے دفتر سے وابستہ اداروں میں سے ایک ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی ولادت با سعادت  کی مناسبت سے پروگرامز کا انعقاد بھی کرتا ہے، کی طرف سے قرآنی آیات اور سورتیں حفظ کرنے کے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: حرم مقدس حسینی اوراعلیٰ دینی مرجعیت کے آفس سے منسلک اسکولوں میں یتیم بچوں پر خصوصی توجہ اور دیکھ بھال کی جاتی ہے اور انہیں فراہم کی جانے والی تمام خدمات مفت ہیں۔


متعلقہ