حرم مطہر السیدہ سکینہ بنت امام علی علیہما السلام
2,078 views1 min read
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی طرف سے حرم مقدس حسینی کا وفد شام میں حضرت السیدہ سکینہ دختر امیرالمؤمنین علیہما السلام کے مرقد پہنچا ۔
وفد کی سربراہی جناب محمد ابو دگہ کررہے ہیں اور انہوں نے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف 100 اعلیٰ کوالٹی کے قالین حرم مطہر حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی ادارت کے تعاون کے ساتھ تعمیر نو میں شرکت کے لئے پہنچائے ۔
اس کے ساتھ ہی وفد نے شام کے شہر داریا کا دورہ کیا جو کہ دارالحکومت شام کے نزدیک واقع ہے جس میں مرقد السیدہ سکینہ بنت امام علی علیہ السلام واقع ہے ۔
اس کے ساتھ ہی وفد حرم مقدس حسینی کی طرف سے حرم مطہر حضرت سیدہ زینب و سیدہ رقیہ علیہما السلام کی ادارت کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔





