العتبة الحسينية المقدسة
اخبار

حرم مقدس حسینی کے اعلی عہدیداران کی تبدیلی علم پاک گنبد حسینی سے پہلے خصوصی میٹنگ

366 views1 min read

سالہا سال کی طرح حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے بالائے گنبد علم پاک تبدیلی کے مراسم ادا کئے جائیں گے اور امسال گذشتہ سالوں کی نسبت باب قبلہ حرم امام حسین علیہ السلام کے باہر صحن میں ان مراسم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے مراسیم سے پہلے حرم مقدس حسینی کے اعلی عہدیداران جن میں متولی حرم مقدس حسینی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی ، سیکرٹری جنرل الحاج حسن رشید العبایچی ،مشاور سیکرٹری جنرل حاج فاضل عوز، مسؤول علاقات عامہ حاج عبدالامیر طہ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مدیر جناب عباس عاصم اور دیگر عہدیداران کے درمیان خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی ۔

اس میٹنگ سے آخر میں متولی حرم مقدس حسینی نے جناب حاج فاضل عوز کو گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تبدیلی علم پاک حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے سیاہ علم پاک سپرد کیا ۔

یاد رہے کہ الحاج فاضل عوز ہی گذشتہ دسیوں سالوں سے شب اول محرم الحرام کو حرم مقدس حسینی کا علم پاک تبدیل کرتے ہیں ۔

متعلقہ