العتبة الحسينية المقدسة
اخبار

حرم امام حسین علیہ السلام میں تزئیین کی تفاصیل

5,185 views1 min read

حرم مقدس حسینی کے  بحالی شعبے کی سرپرستی  میں ایام حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے حرم امام حسین علیہ السلام میں خصوصی تزئین کی گئی ۔

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں مختلف مناسبات کے موقع پر آویزاں کئے جانے والے   بینر اور علم پاک حرم مطہر کے خصوصی شعبہ میں تیار کئے جاتے ہیں ۔

شعبہ مذکورہ کے مسئول محمد شاکر نے بتایا کہ اندرون باب قبلہ نصب کیا گیا بینر جس پر زیارت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کڑھائی کی گئی ہے اور اس کا طول 17 میٹر ہے جبکہ عرض 1.5 میٹر ہے جب کہ دیگر بینرز 8میٹر طویل اور 1.5 میٹر عرض کے تیار کئے گئے ہیں  اس کے ساتھ حرم مطہر میں برقی شعبہ کی جانب سے  مختلف رنگوں سے سجاوٹ کی گئی ہے

 

توصیف رضا

متعلقہ

Comments (0)

Leave a comment

Sign in to comment with your verified account.