فوج علی اکبر کی قیادت میں شہر رمادی کو آزاد کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا
2,241 views1 min read
حرم مقدس حسینی کے تابع فوج علی اکبر علیہ السلام نے داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا جس میں داعش کے نا م نہاد جہادی( ابو عبداللہ الشیشانی ) اور اس کے 18 ساتھیوں کا واصل جہنم کر دیاگیا ۔
(علی الحمدانی) جو کہ فوج علی اکبر علیہ السلام کے کمانڈر انچیف ہیں نے تفصیلا بتایا کہ انہوں نے (ابوعبداللہ شیشانی)جو کہ دراصل چیچن تھا کی قیادت میں 18 ساتھیوں کے ساتھ حملہ کیا مگر اپنے تمام ساتھیوں سمیت واصل جہنم ہوگیا ۔
اور اس کے ساتھ فوج علی اکبر اور دیگر دفاعی رضاکاروں کی مدد سے شہر رمادی کو آزاد کرانے کا منصوبہ تیا ر کیا ہے ۔





