ضریح مقدس حضرت حبیب بن مظاہر رضوان اللہ علیہ کی تبدیلی کی مراحل
2,343 views1 min read
شعبہ تعمیرات حرم مقدس حسینی کے جانب سے آج ضریح مقدس صحابی جلیل حضرت حبیب بن مظاہر الاسدی رضوان اللہ علیہ کو نئی ضریح کے ساتھ تبدیل کرنے کی غرض سے کھولا گیا ہے۔
حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعمیرات کے مسئول نے اپنے خصوصی بیان میں بتایا کہ نئی ضریح جو کہ ایران کی عوام کی طرف ہدیہ کی گئی ہے اور کربلاء مقدسہ میں چار دن پہلے پہنچی ہے ۔اس کے ساتھ ہی پرانی ضریح کو کھولنے اور اس کی جگی نئی ضریح کی تنصیب دس سے پندرہ روز میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔
اور اختتام کلام میں بتایا کہ تقریبا چار مہینے تک امید کی جاسکتی ہے کہ مزار شہداء کی دونوں اطراف سے ضریح کو تبدیل کیا جائیگا





