العتبة الحسينية المقدسة
متابعات

آسٹریلیا میں جشن آمد حضرت امام حسین علیہ السلام

1,723 views1 min read

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع بین الاقوامی قران سینٹر کی جانب سے سڈنی آسٹریلیا میں آمد حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے محفل جشن و قرآن کا انعقاد کیا گیا ۔

سڈنی میں مرکز امام سجاد علیہ السلام اور حرم مقدس حسینی کے باہمی تعاون کے ساتھ اس محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں جید قارئین نے تلاوت قرآن مجید کے ساتھ شرکت کی جن میں ڈاکٹر مرتضیٰ صابری ، شیخ محمد دھنوی ، قاری علی العبودی اور قاری ھادیان منصوری شامل ہیں ۔

اس کے بعد الحاج مصطفیٰ العشی نے انگریزی زبان میں خطاب کیا اور شیخ علی الزاہدی نے عربی اور انگلش میں خطاب کیا اور اس کے ساتھ جناب ھمام کربلائی نے قصائد و مدح سرائی کی اور محفل کے آخر میں مختلف انواع کے انعامات تقسیم کئے گئے ۔


متعلقہ