30 کینسر کے زیرعلاج مریض عمرہ کے لئے حرم مقدس حسینی کے اخراجات کا اہتمام
959 views1 min read
حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ماتحت شعبہ صحت اور میڈیکل ایجوکیشن کے سربراہ نے اعلان کیا کہ الوارث کینسر ہسپتال میں زیر علاج کینسر کے تیس مریضوں کو حرم مقدس حسینی کے خرچ پر فرادیٰ عمرہ کے لیے بھیجا جائے گا۔
حرم مقدس حسینی کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق اس سلسلے میں شعبہ صحت کے انچارج نے بتایا: مریض افراد کی آراء لینے سے معلوم ہوا ہے کہ مریض اکیلے عمرہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جس کے بارے میں حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کو اطلاع دی گئی اور حرم امام حسین علیہ السلام کے متولی نے تیس مریضوں کو عمرہ کے لیے بھیجنے کا خرچہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔





